اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سحرعالمی نیٹ ورک کے مطابق ترکی کی مسلح افواج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے اس کا ایف چار طیارہ جو تربیتی پرواز پر تھا جمعرات کو اچانک قونیہ شہر کے آناتولی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا اور اس کے دونوں ہوا باز ہلاک ہوگئے۔ ترکی کی فوج نے اس حادثے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ ترکی کے ذرائع ابلاغ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس طیارے کی پرواز ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا حصہ تھی، جو کل سے شروع ہوئی ہے۔ دوہفتے میں ترکی میں اس طرح کا یہ دوسرا حادثہ ہے ۔ واضح رہے کہ ترکی، نیٹو کا اہم رکن ملک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲